• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اماراتی رہنماؤں سے مثبت بات چیت، شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید سے دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں مفید مشاورت ہوئی، وزیراعظم

اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نے اسلام آ باد میں فروری میں شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نےاسلام آباد میں یونین کونسل کے علاوہ ٹاؤن کار پو ریشن بنا نے کیلئے موجودہ لوکل گورنمٹ ایکٹ میں تر میم کیلئے قانون سازی اورآف گرڈ (کیپٹو پاور پلانٹس) لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے صدارتی حکم نامے کے اجراکے لئے کارروائی کی منظوری بھی دیدی۔اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے صدارتی آرڈیننس جلدجاری کردیا جا ئے گاجبکہ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے حالیہ ملاقاتیں دو طرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی مفید رہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 30 دسمبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی جس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈی نینس ، 2025 کے حوالےسے کاروائی کی توثیق بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 3 دسمبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

اہم خبریں سے مزید