کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کی سہولت کیلئے سندھ حکومت کواپنے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی مراد علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ حکومت کے صوبے سے باہر جاری عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے جمعہ کو بلاول ہاوس میں اجلاس ہوا۔