کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھیلے جانے والے خواتین ہاکی فیسٹیول میں شرکت کے لئے اصلاح الدین ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کی ٹیم گوجرہ پہنچ گئی، کھلاڑیوں میں امنہ فاطمہ خان(کپتان)، مقدس رفیق(نائب کپتان)، عمیمہ خان، حمیراناز، فاطمہ نور، کشور،عائشہ ندیم، بٹ، رشدہ فاطمہ، عفت، مسفرا ، انوشا، تبسم، شیریں،صوبیہ، ماہ نور، مریم بھٹی، عائشہ اشرف، زہرا، کینز شامل ہیں، سعیدہ خانم کوچ اور آل حسن منیجر ہیں۔ ایونٹ منگل سے شروع ہوگا۔