• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں،پی ٹی آئی رہنماوں کا لاہور میں لطیف کھوسہ نے استقبال کیا اور اس دوران مختلف مقامات پر میٹنگز بھی کیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد قیصر نے لاہور کا خفیہ دورہ کیا، دونوں رہنما لاہور میں مقامی تاجر سلمان حسیب چوہدری کی بیٹی کی شادی کی مبارک باد دینے آئے ہیں۔سلمان حسیب چوہدری دو سال قبل تک پی ٹی آئی میں شامل تھے تاہم بانی پی ٹی آئی کے علیم خان سے تعلقات خراب ہونے کے بعد وہ علیم خان گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید