• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے۔وزیر اعظم نے یہ ابت گزشتہ روز نجکاری کمیشن کے امور پر اجلاس کے دوران کہی جو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میںوزیراعظم نے نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نجکاری کمیشن میں نجی شعبے اور مارکیٹ سے بہترین صلاحیتوں کے حامل متعلقہ افرادی قوت کو تعینات کیا جائے ۔نجکاری کمیشن کے منصوبوں کا بین الاقوامی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام تر تعیناتیاں انتہائی شفاف انداز میں کی جائیں ۔ وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کمیشن کے منصوبوں کا بین الاقوامی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کے شعبے کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید