• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے کے تمام ممالک سے فائیو جی سروسز کے اجرا میں پیچھے

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان خطے کے تقریباً تمام ممالک سے فائیو جی سروسز کے اجرا میں پیچھے رہ گیا ، عالمی سطح پرفائیو جی کا آغاز 2019 میں ہوچکا ہے، تاہم پاکستان شدید اسپیکٹرم قلت کے باعث اب تک اس نئی ٹیکنالوجی سے محروم ہے، افغانستان کے سوا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں فائیو جی پر پیش رفت نہ ہو، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت صرف 274 میگا ہرٹز موبائل اسپیکٹرم پر کام کر رہا ہے، جو خطے میں سب سے کم ہے۔ یہ صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہو جاتی ہے جب پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے اور یہاں 20 کروڑ سے زائد براڈ بینڈ صارفین موجود ہیں، ذرائع نے واضح کیا کہ پی ٹی اے کی جانب سے دیا جانے والا اسپیکٹرم ٹیکنالوجی نیوٹرل ہوتا ہے، جسے ٹو جی تا فائیو جی اور آئندہ آنے والی ٹیکنالوجیز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم محدود اسپیکٹرم اور فائیو جی ڈیوائسز کی کمی نے پیش رفت کو سست کر رکھا ہے، فائیو جی محض اسمارٹ فونز تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے انٹرنیٹ آف تھنگز ، اسمارٹ سٹیز اور صنعتی شعبے میں جدید سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید