• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL، 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے11ویں ایڈیشن کے لئے دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کےلیے تاریخی لمحہ ہے،پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں مجموعی طور پر8ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، نئی ٹیموں کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ اور دوسری کو حیدر آباد کا نام دیا گیا ہے،پی ایس ایل کی 7تویں اور 8 ویں ٹیم مجموعی طور پر 3ارب 60کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کےلیے تاریخی لمحہ ہے، نیلامی کی رقم کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے،ایف کے ایس گروپ نے حیدر آباد ٹیم 175 کروڑ روپے جبکہ اوزی ڈیولپرز نے سیالکوٹ ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔ نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد بولی میں 9 پارٹیاں شریک تھیں،تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی،امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر، سی او او پی سی بی سمیر احمد سید ، ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر کمرشل علی عدنان زیدی اور چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی بھی موجود تھے،جیو سپر نے براہ راست تقریب دکھائی،ساتویں فرنچائز کی نیلامی کے لیے اولین رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی دی گئی، پرزم گروپ نے پانچ منٹ کے وقفے کے بعد مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔ایف کے ایس نے بولی میں 13 کروڑ کا اضافہ کیا جس پر بولی 1ارب 68کروڑ تک پہنچ گئی۔ آئی ٹو سی نے نئی پی ایس ایل ٹیم کے لیے 1ارب 70کروڑ کی بولی لگا دی تاہم ایف کے ایس گروپ نے 1 ارب75کروڑ کی بولی لگاکر ساتویں فرنچائز کی نیلامی جیت لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا۔
اہم خبریں سے مزید