• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر لاڑکانہ کا جوڑا کراچی میں قتل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے تھانے کی حدود لاسی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل اور مرد کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ جاں بحق خاتون کی لاش اور شدید زخمی مرد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مرد بھی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 28 سالہ لطیفن مگسی اور 30 سالہ نصراللہ ولد محمد بچل کے ناموں سے ہوئی۔ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق جاں بحق خاتون اور مرد کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور مقتولین نے پانچ ماہ قبل پسند سے کورٹ میرج کی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نوبیہاتا جوڑے کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں پانچ ملزمان ملوث ہیں جن میں تین لڑکی کے بھائی اور دو ان کے دیگر ساتھی بتائے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید