• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا چینی کمپنیوں پر سرکاری ٹھیکوں کی پابندیاں ختم کرنے کا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کا چینی کمپنیوں پر سرکاری ٹھیکوں کی پابندیاں ختم کرنے کا منصوبہ، 2020کے سرحدی تصادم کے بعد پابندیاں لگائی گئی تھیں، منصوبوں میں تاخیر اور سامان قلت نے فیصلے پر مجبور کیا، چینی کمپنیوں کی واپسی سے مسابقت میں اضافہ متوقع، حتمی فیصلہ وزیرِاعظم نریندر مودی کے دفتر کو کرنا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارتِ خزانہ چینی کمپنیوں پر گزشتہ پانچ برس سے عائد وہ پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے جو انہیں سرکاری ٹھیکوں میں حصہ لینے سے روکتی تھیں۔ یہ پابندیاں 2020میں بھارت۔چین سرحدی جھڑپ کے بعد لگائی گئی تھیں، جن کے نتیجے میں چینی بولی دہندگان کے لیے سکیورٹی اور سیاسی منظوری لازمی قرار دی گئی تھی اور اندازاً 700 سے 750 ارب ڈالر کے سرکاری منصوبوں تک ان کی رسائی محدود ہو گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید