• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، نئی ٹیموں کے مالکان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی دو نئی ٹیم کے مالکان نے جمعے کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سےوزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لئے بولی کا عمل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو اس کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی، یہ دو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوں گی۔ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ان دو ٹیموں کی بڈنگ کے لئے بین الاقوامی فرمز سامنے آئیں، اس عمل سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔
اہم خبریں سے مزید