کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی کی وجہ سے ملک مختلف ایئرپورٹس کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 8کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ103پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ، دبئی، ریاض سے اسلام اباد کی 4 پروازوں کو لاہور، پشاور اور ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا جبکہ دوحہ، مسقط، ابوظہبی دبئی سے پشاور کی 4 پروازوں کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ کراچی سکھر کی دو اسلام اباد سکھر اور گلگت کی چار پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ اسلام آباد کی 44، لاہور کی 22، کراچی 15، پشاور 6، ملتان 8 فیصل آباد 6 سیالکوٹ کی 2 پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔