کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اگلی چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے انتخابات میںسید سلطان شاہ ساتویں مرتبہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین، محمد بلال ستی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز، سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر مارکیٹنگ ،ڈاکٹر انور علی سیال ڈائریکٹر فنانس ، عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن منتخب ہو گئے۔