• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم لاہور فتح کرنے نہیں بلکہ 8فروری کی تحریک چلانے آئے تھے، محمود اچکزئی

لاہور (آن لائن) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے دو چار مہینے بعد پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کر دینگے، میں پانچ بڑوں کو نہیں مانتا چار کو بڑا مانتا ہوں اور چار بڑوں کی وجہ سے پانچواں بڑا آیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم لاہور فتح کرنے نہیں بلکہ 8فروری کے حوالے سے تحریک چلانے کیلئے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب سے آئین بنا جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں نے اسے توڑا، پاکستان ڈوب رہا ہے، جو آدمی ایمان بیچتا ہے اور بکرے کی طرح بکتا ہے اس کو محب وطن کہا جاتا ہے۔ جو شخص آئین کے ساتھ یا اپنا حق لینا چاہتا ہے وہ دہشتگرد بن جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید