• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ، اسرائیل ایران میں شیطانی مقاصد کیلئے حالات خراب کررہا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے جامعۃ الاخوان کے سالانہ کنونشن اور جماعتِ اسلامی سندھ کے صوبائی قائدین کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد و مدارس مِلّتِ اسلامیہ کے محسن مراکز ہیں. قرآن و سنت کی تعلیم اور ممبر و محراب نے مِلّتِ اسلامیہ کو اسلام کی تعلیمات سے جوڑا ہوا ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ وینزویلا، صومالی لینڈ میں مداخلت اور جارحیت کے بعد امریکہ، اسرائیل ایران میں اپنے شیطانی مقاصد کے لئے حالات خراب کررہا ہے. امریکی صدر غرور، تکبر، خدائی دعوؤں کی آخری انتہا کو پہنچ گئے ہیں. امریکہ صدر قانون، عالمی چارٹر، آزاد ممالک کی تمام حدود کو پھلانگ رہے ہیں. امریکی سیاسی انتظامی نظام بےنقاب ہوگیا. امریکی سینیٹ، کانگریس، پالیسی، ساز ادارے خاموش ہیں، پوری دنیا میں امریکہ کی رسوائی اور نفرتوں کا سونامی بڑھتا جارہا ہے ۔
لاہور سے مزید