اسلام آباد (عاصم جاوید) بانی پی ٹی آئی کے نامزد کردہ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی ممکنہ تقرری کی صورت میں ایک نئی قانونی محاذ آرائی کا امکان ہے،تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں کے قانونی فورم سے رجوع کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع،۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کی منظوری کی صورت میں عدالتی محاذ پر لڑنے کیلئے اکبر ایس بابر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ہیں اور اس ممکنہ اقدام کو وفاقی آئینی عدالت یا الیکشن کمیشن میں لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ 2018 میں الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق ایک کیس، جس میں عمران خان بھی درخواست گزار تھے، قرار دے چکی کہ سزا یافتہ شخص سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔