• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین خاتون کرکٹ کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وکٹ کیپر بیٹر بھارت کے خلاف سیریز کے بعد کھیل کو خیر باد کردیں گی۔35 سالہ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں،انہوں نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے۔ انہوں نے 2023 میں کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔ ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں ۔

اسپورٹس سے مزید