• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے تجارت کرنے والوں پر امریکی ٹیرف، چین کی جوابی کارروائی کی دھمکی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران سے تجارت کرنےوالے ممالک پر 25فیصد ٹیرف لگایا جائے گا ،چین نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے بیجنگ اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام کرے گا، ٹرمپ کی ایران اور اس کیساتھ تجارت کرنے والے ممالک کو دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ66ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔اسی طرح امریکی تیل کی قیمت بڑ ھ کر 61.25ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔ دو بڑی عالمی طاقتوں میں تجارتی کشیدگی اور بحیرہ اسود میں تیل لیکر جانے والے تین جہازوں پر نامعلوم ڈرون طیاروں کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں میں اضافہ ہوا ہے ، چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور 2024 میں اس نے ایران کے 77 فیصد تیل کی خریداری کی تھی ۔ ایران میں ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں میں یورپ میں گیس کی قیمتوں میں بھی 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید