اسلام آباد (محمد صالح ظافر+خصوصی تجز یہ نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے کے امیدوار اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات نہیں ہوسکی ، تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے نااہل ہونے کے بعد آزاد ارکان کے اکثریتی گروپ کے تیس کے لگ بھگ چھوٹے بڑے اجلاس منعقد کیے۔ ان میں کسی ایک میں بھی اسپیکر سردار ایاز صادق نے اچکزئی کو مدعو نہیں کیا اور نہ ہی کسی اجلاس کے شرکاء نے ان کے موجود رہنے کیلئے اصرار کیا۔ جنگ اور دی نیوز کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ اچکزئی ایک تو سردار ایاز صادق سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کیخلاف طویل عرصے سے ایسی سخت زبان استعمال کرتے آئے ہیں جو مسند نشیں کے شایان شان نہیں ہوتی۔ تاہم جب سے انہیں قائد حزب اختلاف کا امیدوار بنایا گیا ہے وہ محتاط ہوگئے ہیں اور سردار ایاز صادق کے بارے میں لب کشائی سے گریز کرتے ہیں۔