بیجنگ(آئی این پی ) چین کی قومی دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی صنعت بیورو کے مطابق چینی جنگی طیارے جے 10 سی ای نے مئی 2025 میں اپنی پہلی عملی جنگی کامیابی حاصل کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے کسی سرکاری ادارے نے باضابطہ طور پر جے 10 سی ای کی جنگی میدان میں کامیابی کا اعلان کیا ہو،بیان میں کہا گیا کہ جے 10 سی ای طیاروں نے مئی میں فضائی لڑائی کے دوران متعدد دشمن طیاروں کو مار گرایا جبکہ یہ طیارے خود کسی نقصان سے محفوظ رہے۔ بیان میں گزشتہ سال مئی کا ذکر کیا گیا ہے لیکن انڈیا پاکستان جنگ کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے اسٹیٹ ایڈمینسٹریشن آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفینس (ایس اے ایس ٹی آئی این ڈی) کی جانب سے جاری کیے گئے۔چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جے-10 سی ای کی اس پہلی جنگی کارکردگی نے بین الاقوامی دفاعی ماہرین اور عالمی ہوابازی صنعت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی چین کی دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی صنعت کی جانب سے جاری کردہ 2025 کی دس اہم ترین خبروں میں بھی شامل کی گئی ہے۔