• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سکھر حیدر آباد موٹر وے پراجیکٹ کی تعمیر میں سنجیدہ ہے، وزیر مملکت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر مملکت برائے منصو بہ بندی و ترقیات ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ حکومت سکھر حیدر آباد موٹر وے پراجیکٹ کی تعمیر میں سنجیدہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف خود اس پراجیکٹ میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔اس کی تعمیر کیلئے پانچ پیکج بنا ئے گئے ہیں، دو کیلئے ایشیائی تر قیاتی بنک اور ایک کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک سے معاہدہ ہوگیا ، دو پیکج پبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی منگل کے روز پیپلزپارٹی کے نوید قمر، شر میلا فاروقی اور آغا رفیع اللہ کی جانب سے پیش کئے گئےتوجہ دلاو نوٹس پر کرائی۔ توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ و فاقی مالی واجبات کی خلاف ورزی اور قومی تز ویراتی منصو بوں سے وسائل کی منتقلی کرتے ہوئے465ارب روپے کے لاہور بہاولنگر موٹر وے منصوبے کو وفاقی تحویل میں لینے پر عوام میں گہری تشویش پائی جا تی ہے۔
اہم خبریں سے مزید