اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پانی کی حفاظت قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن اور پاکستان کے آبی حقوق کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارتی آبی جارحیت کا مقصد پاکستان کو پانی کے بحران سے دوچار کرنا ہے،ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں ٹاسک فورس برائے نیشنل واٹر سکیورٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیرآبی وسائل میاں محمد معین وٹو بھی شریک تھے۔