• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29 مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے منصور مرزا سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 40ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سرفراز سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی 80ہزار لوٹ لی تھانہ بی زیڈ کے علاقے فہیم سے ڈاکوؤں نے نقدی 75ہزار و موبائل چھین لیا انیس سے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 30ہزار و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ کوتوالی کے علاقے عبدالرحمن اور شوکت کے موبائلزفونز و نقدی جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے زبیر صادق کا رکشہ شوکت کی دھان مخدوم رشید کے علاقے دلدار خان کے زیورات عدنان علی کا سامان سٹی شجاع آباد کے علاقے نصرت بتول کی نقدی صدر شجاع آباد کے علاقے رضوان الطاف کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے عمران کی موٹرسائیکل رمضان کی تار گلگشت کے علاقے عامر کی نقدی بی زیڈ کے علاقے راشد کی نقدی و موبائل زریاب جلیل کا سامان صدر کے علاقے غلام حسین کی موٹر نیوملتان کے علاقے رخسانہ انجم کا موبائل نعیم احمد کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے صہیب ربانی کے موبائلزفونز شاہد رمضان کا سامان دہلی گیٹ کے علاقے شان حرم گیٹ کے علاقے صفدر کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے آصف کا کریانہ سامان شاہد احمد کا سامان اعجاز احمد کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے معظم کا موبائل اور شاہ شمس کے علاقے محمد امجد کی نقدی 1لاکھ 70ہزار و سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید