ملتان(سٹاف رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 343کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح و بہبود کے ان شعبوں میں انرویل کلبز کے ممبران عملی اقدامات کے ذریعے معاشرتی بہتری کیلئے سرگرم عمل ہیں۔معیاری تعلیم ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں بہتری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرویل ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انرویل ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا خواتین کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں، ان کی تعلیم، تربیت بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔ تقریب میں سابق چیئرمین مسز شاہین معظم خاکوانی،سیکرٹری مسز شاہین لنگڑیال، مسز طاہرہ نجم، رفعت شاہد، یاسمین خاکوانی، شمیم اختر، نورین نشاط ڈاہا،حنا چغتائی، شفک سلمان، لبنی، فوزیہ ایوب،قیصرہ کے علاوہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 کلبزکے تما م عہدے داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔