• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری شہر کی ترقی کیلئے پرعزم ہے‘ ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری شہر کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس عزم کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ہونے والے انجمنِ تاجران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں شہر کو بہتر‘ صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن، صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے اور شہر کی بیوٹیفکیشن سے متعلق منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک مسائل کا باعث بنتی ہیں بلکہ شہری خوبصورتی اور عوامی سہولتوں میں بھی رکاوٹ پیدا کرتی ہیں، اس لیے اس کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کے ذریعے شہر کو مزید دلکش اور عوام کے لیے بہتر بنایا جائے گا، جس میں تاجر برادری کا تعاون نہایت اہم ہے۔انجمنِ تاجران کے نمائندوں نے بھی ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔
ملتان سے مزید