• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی‘ڈاکٹرتوصیف ایزد

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسرڈاکٹرتوصیف ایزدنے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر عاصم عمراور یونیورسٹی اساتذہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی زیرتعمیربلڈنگ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سےکام میں سست روی دکھانے پر ٹھیکیدارکو نوٹس دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا ، یونیورسٹی کی تعمیرمیں تاخیر سےجنوبی پنجاب کےطلباء کے مستقبل کوخطرہ میں نہیں پڑنے دینگے اس بارے وزیراعلی پنجاب اور گورنرپنجاب کو خط لکھاجائےگاٹھیکیدار کی سست روی یونیورسٹی کی تعمیرمیں بڑی رکاوٹ ہے جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکےاسپیشل سیکرٹر ی جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے ملاقات کرکے بھی آگاہ کیاجائےگا،انہوں نے بتایا کہ باؤنڈری وال، ایڈمن بلاک، تعلیمی بلاک، کیفے ٹیریا،طلباء کیلئے ہوسٹل ،اساتذہ کرام کی رہائش گاہوں اورجامعہ مسجدپر کام سست روی کاشکارہے جس کے باعث یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہے ۔
ملتان سے مزید