• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے،ممنوعہ اجزاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف ملتان اور خانیوال میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ریسٹورنٹس، سپر سٹورز اور بیکریوں سمیت متعد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 7 کلو چائنہ نمک، 40 کلو زائدالمیعاد اور ممنوعہ اجزاء تلف کردیے، تفصیلات کے مطابق بہاولپور بائی پاس، شیر شاہ، ڈیرہ اڈہ چوک، ناردرن بائی پاس روڈ نزد واپڈا ٹاؤن میں 5 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک اور ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال، کچن ایریا میں مردہ حشرات پائے جانےپر مجموعی طور پر 1 لاکھ 90 روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اسی طرح پیپلز کالونی اور پیر بخاری کالونی میں واقع 3 بیکریوں کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، بیکری ائٹمز کی تیاری میں ناقص اجزاء کا ستعمال کرنے پر 80 ہزار روپے ،حسینی چوک کچاکھوہ میں گرائنڈنگ یونٹ کو چائنہ نمک اور ناقابل سراغ مصالحہ جات فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے اور سبزی منڈی کبیروالا میں بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔لوگ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔
ملتان سے مزید