• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولڈ ایج ہوم کےبزرگوں کالاہور کا دو روزہ معلوماتی و تفریحی دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تارے زمین پر ٹرسٹ ملتان کے زیرِ اہتمام اولڈ ایج ہوم (عافیت) سوشل ویلفیئر ملتان میں مقیم بزرگوں کو ان کی خصوصی فرمائش پر لاہور کا دو روزہ معلوماتی و تفریحی دورہ کروایا گیا،دورے کے دوران بزرگوں نے گورنر ہاؤس لاہور کا وزٹ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پروٹوکول آفیسر محمد عمار نے گورنر ہاؤس کا دورہ کروایا، اس موقع پر بزرگوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا،بزرگوں نے واہگہ بارڈر، گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال، جامع مسجد بحریہ ٹاؤن، داتا دربار اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کا بھی دورہ کیا۔،حویلی ریسٹورنٹ میں بادشاہی مسجد کے دلکش مناظر کے ساتھ مغلائی کھانوں اور قوالی سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ان کی فرمائش پر مشہور محمد صدیق مچھلی فروش کی مچھلی بھی کھلائی گئی،دورے کے اختتام پر بزرگ اولڈ ایج ہوم (عافیت) ملتان واپس پہنچ گئے۔
ملتان سے مزید