کراچی (جنگ نیوز)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شائقین کرکٹ کو بے حد اِنتظار تھا جو جمعرات سے زمبابوے اور نمیبیا میں شروع ہورہے ہیں ایونٹ کے تمام سنسنی خیز مقابلے پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک کھیلے جائیں گے جس میں دنیا بھر سے آنے والی نوجوان کرکٹ ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ اس ایونٹ میں ناظرین مستقبل کے اسٹار کرکٹرز کی شاندار بیٹنگ، جارحانہ بولنگ اور سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ورلڈ کپ میں دُنیا بھر کی16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے گھمسان کی جنگ کریں گی۔