• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کی بحرین کے شاہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفہ سے منامہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا، بعدازاں صدر زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عيس آل خليف کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفرااسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال میں اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید