• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن ، پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے جبکہ 4کی بطور ایڈیشنل جج ہی مدت ملازمت میں مزیدمیں اضافہ کی سفارش بھی کردی ، بدھ کے روز چیئرپر سن جوڈیشل کمیشن،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں ایڈیشنل ججوں کے کوائف ، سابقہ ریکارڈ اور کارکردگی کی جانچ پڑتال کے بعدکمیشن کے ارکان نے اکثریتی رائے سے جسٹس محمد طارق آفریدی ،جسٹس عبدالفیاض ،جسٹس صلاح الدین ،جسٹس صادق علی ،جسٹس سید مدثر امیراورجسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل کرنے جبکہ جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ خان ،جسٹس ثابت اللہ خان ،اور جسٹس اورنگزیب کو بطور ایڈیشنل جج ہی مزید6 ماہ کی توسیع دینے کی سفارش کی۔
اہم خبریں سے مزید