اسلام آباد (جنگ رپورٹر) المیزان فانڈیشن کے ا یڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں ادارہ جاتی اثاثوں کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار پالیسی حل اپنانے پر خصوصی زور دیا گیاہے تاکہ صحت، تعلیم اور ملازمین کی سہولت کاری جیسے شعبوں میں فلاحی اقدامات ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق لچکدار، موثر اور فعال رہیں،سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی جوکہ بلحاظ عہدہ المیزان فانڈیشن کے ا یڈوائزری بورڈ کے صدر بھی ہیں ،کی زیر صدارت فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں المیزان فانڈیشن کے زیرِ اہتمام جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،جلاس میں فانڈیشن کے فلاحی مینڈیٹ اور اسے درست پالیسی، گورننس اور مالیاتی استحکام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔