• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا یا چین؟ بھارتی خارجہ پالیسی کشمکش کا شکار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیئے میں کہا ہے کہ امریکا سے دوری ہوئی چین سے بھی بات نہ بن سکتی، امریکا یا چین؟ بھارتی خارجہ پالیسی کشمکش کا شکار ہے۔شکسگام وادی پر چین اور بھارت آمنے سامنے ہیں، پاکستان نے 1963 میں چین سے سرحدی تنازع حل کرلیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے مزید کہا کہ امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہروں کے امیگرنٹ ویزوں پر عارضی پابندی لگا دی ہے اس کا اطلاق اکیس جنوری سے ہوگا۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی حکام سے رابطے میں ہیں ہم سمجھتے ہیں یہ ایک اندرونی جائزہ ہے امید کرتے ہیں یہ عمل جلد بحال ہوجائے گا۔ ایران سے متعلق ٹرمپ کے بیانیہ میں بظاہر تبدیلی نظر آرہی ہے تاہم مغربی میڈیا اب بھی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ابھی بھی حملے کا معاملہ مکمل طو پر ٹلا نہیں ہے۔ فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا منصوبہ ہے۔ ایران نے ایئر اسپیس کو بھی عارضی بندش کے بعد کھول دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید