کراچی (نیوز ڈیسک) چینی الیکٹرک گاڑیوں پر کینیڈا کے ٹیرف میں نرمی، کینیڈین کینولا مصنوعات پر چینی محصولات کم ہونگے۔ وزیرِ اعظم کارنی اور صدر شی کی بیجنگ میں ملاقات ، رہنما ؤں نےتعلقات نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں باضابطہ ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو ایک نئی اسٹریٹجک شراکت داری کے طور پر فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔