کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں گزشتہ سترہ سالوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تقریر کو مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی قرار دے دیا، کمیٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر سوشل میڈیا جیسی ضرور تھی مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ان کی تقریر کا اسکرپٹ سندھ حکومت کی ارادی نااہلی کو چھپانے سے قاصر رہا، ان کو پتا ہونا چاہئے کہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ گٹر کا پانی بھی جھیل جیسا معلوم ہوتا ہے، صوبہ سندھ میں بنیادی اِنسانی ضروریات کا فقدان ذہنی طور پر پسماندہ سوچ کا عکاس ہے۔