اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےسرگودھا اور اورماڑہ کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صدر اور وزیر اعظم نےمرحومین کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے حادثات میں زخمی ہونے والی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے حکام کو قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اور حفاظتی اقدامات پر عملدآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔