• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس فاؤنڈیشن کی بندش، 500 ملازمتیں کم کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) بل گیٹس فاؤنڈیشن کی بندش، 500ملازمتیں کم کرنےکا اعلان، مخیر ارب پتی کا200ارب ڈالر عطیہ کرنے کا منصوبہ، فاؤنڈیشن 2045تک بند کی جائے گی۔سنڈے گارڈین لائیو کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی خیراتی تنظیموں میں سے ایک، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو بل گیٹس نے مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا ہدف 2045تک فاؤنڈیشن کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ اس دوران فاؤنڈیشن اپنے اسٹاف میںآہستہ آہستہ زیادہ سے زیادہ 500ملازمتیں کم کرے گی جبکہ اس کے موجودہ 2,300 ملازمین پر اثر محدود رہے گا۔ گیٹس اپنی ذاتی دولت کا تقریباً99 فیصد، جو 200 ارب ڈالر سے زائد بنتی ہے اگلے دو دہائیوں میں عالمی صحت، تعلیم، غربت کشی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید