• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا جائے، محسن نقوی کا مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی بھرپور وکالت کی، محسن نقوی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہو۔ انہوں نے ٹیموں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی آکشن کی تجویز دی اور کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کرا لیں اور اپنی مرضی سے پلیئرز اٹھا لیں جس سے کھلاڑیوں کا فائدہ ہوگا،انہوں نے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر زور دیا ہے، ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث کا امکان ہے۔دو نئی فرنچائزز کے اضافے نے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے معاملے کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے، موجودہ فرنچائزز کو اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت دینے اور دو نئی فرنچائزز کو اپنی پسند کے بہترین کھلاڑیوں سے سائن کرنے کا مناسب موقع فراہم کرنے کے درمیان بہترین توازن قائم کرنے پر بھی نئی حکمت عملی بنانی ہے۔

اسپورٹس سے مزید