• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ کا میچ ریفریز انڈکشن کورس ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا میچ ریفریز انڈکشن کورس ختم ہو گیاقذافی اسٹیڈیم لاہور میں 46 امیدواروں نے کورس میں شرکت کی، آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور میچ ریفری علی نقوی نے کورس کنڈکٹ کیا شرکاء کو میچ ریفری کے کردار، قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ پر لیکچرز دیئے ،کورس میں ڈک ورتھ لوئیس سٹرن طریقہ کار اور بولنگ ایکشنز پر بھی بریف کیا گیاشرکاء نے تحریری اور زبانی امتحانات میں بھی شرکت کی، کامیاب امیدواروں کو آئندہ تربیتی مراحل کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید