• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کا حیدرآباد کا دورہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ایک اہم وفد نے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر‘ علامہ راجہ ناصر عباس‘ آخوند زادہ شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسرور سیال‘ کراچی کے سابق ایم این اے فہیم خان‘ رکن صوبائی اسمبلی سندھ چوہدری اویس ‘ساجد میر اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ ریحان راجپوت کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال‘ آئین پاکستان کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی کو عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قومی اسمبلی کا اسپیکر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئین پاکستان کے تحفظ وطن عزیز کے پچیس کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کے دفاع اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کو پرامن‘ منظم اور پرعزم انداز میں جاری رکھا جائے گا اور حیدرآباد ہمیشہ کی طرح اس جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ملک بھر سے سے مزید