• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا ملتان گیٹ قادرپور اں کا دورہ شجرکاری ، بیوٹیفکیشن امور کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا ملتان گیٹ قادرپور اں کا دورہ شجرکاری اور بیوٹیفکیشن امور کا جائزہ لیا، ایم ڈی ہارٹیکلچر کریم بخش بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے سایہ دار اور خوبصورت پودوں سے شہر کو گرین کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو بہترین لینڈ سکیپنگ سے خوبصورت بنا رہے ہیں۔ شہر کی مصروف شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو آباد کر رہے ہیں ۔
ملتان سے مزید