• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے 4.5 ارب ڈالر کے 79 سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد( اسرار خان )پاکستان اور چین کے درمیان زراعت اور غذائی شعبے میں 79 سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 4.5 ارب ڈالر ہے۔ یہ معاہدے پاکستان کے زرعی شعبے میں اب تک کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاریوں میں شمار کیے جا رہے ہیں، جن سے روزگار کے مواقع، جدید کاشتکاری اور خوراک کی دستیابی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔یہ مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) 10 اہم شعبوں پر مشتمل ہیں، جن میں فوڈ پروسیسنگ، زرعی ٹیکنالوجی، بیج، مویشی و ڈیری، گوشت و پولٹری، پھل و سبزیاں، فشریز، اینیمل فیڈ، فصل کے بعد ذخیرہ (پوسٹ ہارویسٹ اسٹوریج) اور زرعی ان پٹس شامل ہیں۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے مطابق یہ معاہدے 19 جنوری کو منعقدہ پاکستان چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران طے پائے۔ انہوں نے اسے پاکستانی معیشت اور زرعی صلاحیت پر چینی کمپنیوں کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ صرف باتیں نہیں رہیں بلکہ عملی سرمایہ کاری زمین پر آ رہی ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان براہ راست بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں ہوئیں، جن میں مستقبل کے خیالات کے بجائے تیار منصوبوں پر توجہ دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید