• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ میں بابر کا ڈراؤنا خواب جاری، پھر صفر پر آؤٹ

سڈنی (جنگ نیوز) بگ بیش لیگ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابراعظم کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہورہا ہے۔ وہ منگل کو سڈنی سکسرز کے کوالیفائر میچ میں پرتھ اسکورچرز کے خلاف دوسری ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے پرستار مایوس ہورہے ہیں۔ اس بی بی ایل سیزن میں بابر نے اب تک 11 میچز کھیلے ہیں، جن میں 202 رنز 22.44 کی اوسط اور 103.06 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں، جس میں صرف دو ففٹی شامل ہیں۔ کرکٹ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر بابر اپنی تکنیک اور فوکس پر کام نہ کریں تو ان کیلئے چیلنجز بڑھ سکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید