• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 فروری: پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دو بار مدمقابل ہونگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اگلے ماہ ایک ہی دن یعنی 15 فروری کو شائقین کرکٹ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو دو اہم مقابلوں میں مدمقابل دیکھ سکیں گے۔ مردوں کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ خواتین ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے جاری شیڈول کے مطابق 8 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں ۔ شائقین نے پاک بھارت ویمنز میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے نمایاں مقابلہ قرار دیا ہے۔ گرین شرٹس 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی۔ بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور دوسرا میچ نیپال سے ہونا ہے۔ فائنل 22 فروری کوہوگا۔15 فروری کو پاکستان اور بھارت کی مردوں کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا میں مد مقابل ہونگیں۔

اسپورٹس سے مزید