• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا یوٹرن، اسپورٹس بورڈ کیساتھ کلبز اسکروٹنی کا اعلان

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے انتخابات کے حوالے سے کلبوں کی اسکروٹنی کے عمل پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکروٹنی کا آغاز پی ایس بی کے ساتھ مل کر کیا جائے گا، جس کے لئے نیا پورٹل بنایا جائے گا۔ اس سے قبل پی ایچ ایف نے کلبوں کی اسکروٹنی کا آغاز کردیا تھا جس پر مخالف گروپ نے شدید احتجاج کیا تھا اور اسے مسترد کردیا تھا ۔ پی ایس بی نے ایک روز قبل فیڈریشن حکام سے وضاحت طلب کی تھی۔ حیرت انگیز طور پر 16جنوری کو پی ایس بی نے ہاکی فیڈریشن انتخابات کیلئے ہاکی کلبوں کی اسکروٹنی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثناء منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ ایف کی سابق صدر رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے ہاکی فیڈریشن پر ایڈہاک لگا کر غیر جانبدار صدر نامزد کریں ۔ اس موقع پر کئی سابق ہاکی اولمپئنز اور مختلف ہاکی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید