• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف سے ہیڈکوچ ناخوش، ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنا مشکل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کر کٹ ٹیم میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ان کی پر فار منس سے مطمئن نظر نہیں آرہے۔ انہوںنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے حارث رؤف کو اسکواڈ سے باہر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں حارث رؤف کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سامنے آیا، جہاں انہوں نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 50 رنز دے دیے تھے، حارث رؤف بگ بیش لیگ کے رواں سیزن کے کامیاب ترین بولرز میں شامل ہیں، انہوں نےحالیہ لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 10 میچز میں 17.11 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید