کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) رانا عرفان سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن اسجد اقبال کو شکست دیکر نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب عالمی چیمپئن محمد آصف بھی فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل بدھ کو صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رانا عرفان نے اسجد اقبال کو 4-5 سے اپ سیٹ شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے مبشر رضا کو باآسانی 3-5 فریم سے ہرا کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔