• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش کوالیفائر: سڈنی سکسرز کو شکست ، پرتھ اسکارچرز فائنل میں

پرتھ (جنگ نیوز) بگ بیش لیگ کے پہلے کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز نے سڈنی سکسرز کو 48 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ پرتھ نے 9 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ فن ایلن نے 34 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ناکام ٹیم 15 اوورز میں99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگنے سے دھواں اٹھنے کے باعث کچھ دیر خوف و ہراس بھی پھیلا۔
اسپورٹس سے مزید