کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ انتخابات پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن سمیت اہم عہدداران کو طلب کر لیا، اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کو بھی پی ایس بی بورڈ اجلاس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی ایس بی بورڈ کا اجلاس 23جنوری کو طلب کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین سمیت شاہدہ خانم، حمیرا محمود خان اور طارق سدھو کوطلب کیاہے۔ جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے دائر اپیلوں پر فریقین کا موقف سن کر فیصلہ کیا جاے گا ۔