کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے تجارتی مرکز فتح محمد روڈ پر شاپنگ سنٹر میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے 120سے زائددکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے آسمان کو چھوتے رہے پولیس ٗ میٹروپولیٹن کارپوریشن ٗ پی ڈی ایم اے ٗ محکمہ واسا اور ایف سی کے فائر برگیڈزکے70اہلکاروں نےفائر فائٹنگ کا پراسیس پانچ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مکمل کیا تاجروں کا اربوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تین فائر فائیٹر بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ تاجر اشک بھری آنکھوں سے اپنی دکانوں کو جلتا دیکھتے رہے ۔آگ صبح پانچ بجے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ۔شارٹ سرکٹ کا نام نہ دیا جائے کیسکو کی نا اہلی ہے تحقیقات کی جائے اور متاثرین کو فوری مدد کی جائے۔ تاجر رہنما۔تفصیلات کے مطابق فتح محمد رو ڈ پر واقعہ حلیم شاپنگ سنٹر میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سنٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی محمد سفیان دیگر عملے کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور 14ہیر ڈریسر ز اور ایک چوکیدار کو بحفاظت نکالا جبکہ آگ کی اطلاع ملنے پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 13فائربرگیڈز کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اتنی شدید تھی کہ پی ڈی ایم اے ٗ ایف سی کی فائر برگیڈز نے بھی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کیں آگ کے شعلے آسمان کو چھوتے رہےسنٹر کی تمام دکان رکھا اربوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔