لاہور(جنرل رپورٹر ) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے وہ ٹریننگ پر چلے گئے ہیں کورس سے واپسی پر انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پرنسل سٹاف آفیسر ٹو وزیر اعلی پنجاب کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔